ڈونگا گلی میں شہری پر تشدد:اہلکار معطل، ایس ایچ او کو اظہار وجوہ کا نوٹس، تشدد برداشت نہیں: ڈی پی او جاوید اقبال

0

ایبٹ آباد(ای این این ایس) ڈونگا گلی تشدد معاملے پر ڈی پی او ایبٹ آباد کا نوٹس ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ، ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جبکہ ایس ڈی پی او کو ایکسپلینیشن نوٹس جاری کر دیا ہے، جس پر لواحقین نے اعتماد کا اظہار کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈونگاگلی تھانہ کی حدود میں شہری پر تشدد کے حوالے سے ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال نے متاثرہ شہری سے رابطہ کرکے اپنے دفتر بلوا کر روئیداد سنتے ہوئے موقع پر شہری اور اس کے لواحقین کے سامنے انکوائری کے دوران 4 پولیس اہلکاروں کو تشدد میں ملوث پائے جانے پر گرفتار، معطل اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جبکہ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس اور ایس ڈی پی او کو ایکسپلینیشن جاری کی۔
تشدد کیے جانے والے جوان کے لواحقین نے ڈی پی او ایبٹ آباد کی بروقت کارروائی پر ڈی پی او کا شکریہ اور اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پولیس تشدد کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتی، اس قسم کے واقعات کی اجازت بالکل نہیں دی جا سکتی۔ ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہوئے تشدد کیے جانے والے شہری کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

About Author

Leave A Reply