ڈاکٹرنویداحمد نےآرمی سکول وکالجز سسٹم رحیم یارخان کےپرنسپل کاچارج سنبھال لیا

0

رحیم یار خان (ای این این) ڈاکٹر نوید احمد خان (پی ایچ ڈی سائیکالوجی) نے آرمی سکول و کالجز سسٹم رحیم یار خان کے پرنسپل کا چارج سنبھال لیا ہے، اس موقع پر اسٹاف نےان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ای این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی سکول، کالجز سسٹم نے شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں۔آرمی اسکول پشاور کے شہداء اپنی یادوں کے انمٹ نقوش چھوڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وہ اس سے پہلے آرمی پبلک سکول و کالج سکول پشاور میں بحیثیت استاد اور آرمی پبلک سکول و کالج ژوب (بلوچستان) میں بحیثیت پرنسپل اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر نوید آٹھ سے زائد کتب کے مصنف ہیں اور انکی لکھی ہوئی کتابیں خیبر پختونخواہ کے کالجز کے نصاب میں چھپ چکی ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ ان کی انٹری ٹیسٹ کی سیریز بھی چھپ چکی ہیں، جس سے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

About Author

Leave A Reply