چلاس:خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جانبحق، 3 زخمی

0

گلگت (ای این این) گلگت بلتستان کےضلع دیامر سے موصولہ اطلاع کے مطابق تھور کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت دس افراد جانبحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
جانبحق افراد کا تعلق کھنبری سے بتایا جاتا ہے۔ بدقسمت گاڑی کھنبری سے چلاس جا رہی تھی۔ کھنبری حادثے میں مرنے والوں میں ثناءاللہ ولد ساکی ساکن سیر، جاوید ولد موسیٰ ساکن منین، ٹیکا خان ولد حاجی راجا ساکن سیر، وہاب ولد سید کریم، حظاصبر ولد وزیر، اوتیل ساکن منین کے علاوہ دو بچے اور دو خواتین شامل بتائے جاتے ہیں
حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ڈی ایچ کیو چلاس منتقل کردیا گیا ہے

About Author

Leave A Reply