پی پی پی چیئرمین نے نامزدگی فارم جمع کرا دیے، وزیراعظم، بلاول کے نعروں کی گونج

0

لاڑکانہ(رپورٹ: جاوید شاہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے این اے 200 پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے  رٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے۔

عدالت کے باہر سینکڑوں کارکنان کی جئے بھٹو، وزیراعظم بلاول کی نعرے بازی جبکہ کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے بلاول بھٹو کا والہانہ استقبال کیا۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 پر اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ رٹرننگ افسر کے دفتر میں جمع کرائے۔

اس موقع پر ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک، نثار کھوڑو اور دیگر پارٹی رہنما و کارکنان بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کی سیشن کورٹ آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

About Author

Leave A Reply