پی پی مٹھیانی ٹاؤن کے عہدیداران کو عشائیہ، رکن سندھ اسمبلی و دیگر کی شرکت

0

 نوشھروفیرو (ای این این) پاکستان پیپلز پارٹی مٹھیانی ٹاؤن کے نو مقرر کردہ عہدیداران کے اعزاز میں شاھنواز خان مشوری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں رکن سندھ اسمبلی ممتاز علی چانڈیو، سہیل عباسی و دیگر نے شرکت کی۔
گاؤں سرائی نیاز علی مشوری میں ہونے تقریب میں پہلے بلا مقابلہ ٹائون چیئرمین ایم بی چانڈیو، دکاندار ایسوسی ایشن کے صدر مظہر علی مشوری، بڈھل ملک، انور پٹھان، فاروق بنبھرو، جسٹس آف پیس لالا ایم حسن، سید اظہار علی شاہ، عمران چنہ، نجم الدین سومرو، الطاف حسین چانڈیو، محمد اکرم جانوری، امیر علی ملک، پریس کلب مٹھیانی کے عہدیداران و اراکین سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع آئے ہوئے مہمانوں کو اجرک اور ٹوپی کے تحفے پیش کئے گئے۔

About Author

Leave A Reply