پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی اور پی ایس پی صدر انیس قائم خانی کے درمیان اہم ملاقات

0

دادو(ای این این ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی اور پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے صدر انیس قائم خانی کے درمیان یک اہم ملاقات زنئور ہائوس دادو میں ہوئی، جس میں وائس چیئرمین پی ایس پی اشفاق احمد منگی، پی ٹی آئی رہنما سردار عاشق زنئور، شبیر احمد قائم خانی، عبدالوہاب عباسی ودیگر بھی شریک تھے۔

Liaquat Ali Jatoi greeting Anis Qaimkhani; while Ashfaq Mangi & Sardar Ashiq Zaor are seen. (ENN)

لیاقت جتوئی اور انیس قائمخانی نے اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔جبکہ بین الاقوامی صورتحال بالخصوص ایران، امریکا کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ امن کا راستہ اختیار کیا جائے جبکہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات لیے جائیں۔
خیال رہے کہ سردار عاشق نے ظہرانہ کا اہتمام کیا تھا جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

About Author

Leave A Reply