پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر پر پارٹی اراکین کو نظر انداز کرنے کا الزام

0

اوستا محمد (ای این این)تحریک انصاف  کے صوبائی رہنما و ممبر کورکمیٹی  میر گودھاخان ہجوانی نے پی ٹی آئی اراکین کے ہمراہ پریس کلب اوستا محمد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے انکے ساتھ دھوکہ کیا اور پارٹی کے ورکروں کو نظرانداز کرکے مخالف  خواتین کو پارٹی کا ٹکٹ دیکر رکن صوبائی اسمبلی بنایا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ  اب بلدیاتی الیکشن میں انصاف پینل کے نام سے وہ الیکشن میں حصہ لیں گے۔میر گودھا خان  نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی صدر نے پارٹی کو تباہ کیا ہے اور ورکرمایوس ہوچکے ہیں لیکن ہمیں امید ہےکہ عمران خان ضرور نوٹس لیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی قائدین نے مکمل طور پر نظر انداز کیا  ہے الیکشن میں مجھ سے وعدہ کیا گیا کہ آپ کو جنرل الیکشن کی مخصوص نشست پر پہلے نمبر پر رکھا گیا ہےلیکن وہ بھی وعدہ وفا نہ ہوا۔

About Author

Leave A Reply