پشاور کے صحافی کرونا کی وجہ سے انتقال کر گئے

0

پشاور (ای این این ایس) پشاور کے سینئر صحافی اور 92 نیوز کے رپورٹر فخرالدین سید کورونا وائرس کے باعث جمعرات کی صبح انتقال کر گئے۔
کورونا کی وجہ سے وہ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل تھے۔ وہ گزشتہ دس دن سے بخار اور سینے میں شدید تکلیف محسوس کررہے تھے اور حالت تشویشناک ہونے پر ان کو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔
ان کو ایچ ایم سی کے آئسولیشن میں رکھا گیا اور پلازمہ کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

انتقال سے ایک روز قبل ان کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
فخرالدین سید نے اس سے قبل روزنامہ جہاد، روزنامہ پاکستان، آج نیوز ٹی وی اور ڈان نیوز کے ساتھ بھی کام کیا۔ ان کو چیسٹ انفیکشن تھا اور رپورٹنگ کے دورن ان کو کرونا کا مرض لاحق ہوا، کیونکہ ان کے خاندان میں کوئی کرونا پازیٹیو نہیں۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مطابق اس وقت پانچ سے زائد صحافی کرونا کی وجہ سے جانبحق ہو چکے ہیں۔

About Author

Leave A Reply