پشاور: زخمی ندیم مسیح چل بسے، ملزم تا حال فرار

0

پشاور(ای این این ایس) پشاور کے سواتی گیٹ کے علاقے میں زخمی کیے جانے والے ندیم جوزف مسیح زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
ندیم جوزف کو سلمان نامی ملزم نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تھا، جبکہ اس حملے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی تھی۔ ندیم کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دوسری جانب مقدمہ درج ہونے کے باوجود نامزد ملزم کو پولیس تا حال گرفتار نہیں کر سکی۔
ذرائع کے مطابق ندیم نے نیا گھر لیا تھا جہاں پہلے سے رہنے والے اشخاص کو پسند نہ تھا کہ غیر مسلم یہاں آباد ہو اور ایک دن بہانہ بنا کر انہوں نے حملہ کردیا۔

About Author

Leave A Reply