پبلک ٹرانسپورٹ کو 22 مئی سے چلنے کی مشروط اجازت، موٹروے پولیس نے ایس او پیز جاری کردی

0

کراچی (ای این این ایس) قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر پبلک سروس وہیکلز کو 22 مئی سے داخلے کی مشروط اجازت ہوگی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق
موٹروے پولیس نے اس حوالے سے ایس او پیز جاری کر دی ہیں۔
ایس او پیز کی پابندی کی صورت میں 22 مئی سے مسافربردار گاڑیوں کو داخلہ کے اجازت دی گئی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی انتظامیہ جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بناے گی۔
محکمہ صحت سے ایک ملازم کی موجودگی بمعہ حفاظتی آلات کو یقینی بنایا جائے۔
اپنے علاقائی حدودکے بس ٹرمینل پر مسافروں کیلئے جامع ایس او پیز بنائی جائے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ٹرمینلز پر ڈس انفیکشن  واک تھرو گیٹ لگایا جائے گا۔مسافر بردار گاڑیوں کو ڈس انفیکشن کرنے کا انتظام کیا جائے۔
مسافروں اور بس سٹاف کیلئے سینیٹائیزر، فیس ماسک اور گلوز  کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
مسافرگاڑیوں کی آمد اور روانگی کے حوالے سے  ڈس انفیکشن کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔
مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کی تعداد پچاس فیصد سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔
جبکہ صوبائی انتظامیہ مسافر بردار گاڑیوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کے حوالے سے سرٹیفکیٹ مہیا کریں گی۔
این ایچ اے سروسز ایریا اور تمام پبلک استعمال کی جگہوں کے ڈس انفیکشن کو یقینی بنائے گی۔
ڈرائیوروں سے گزارش کی گئی ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں موٹروے پولیس کا ساتھ دیں۔
سوشل ڈسٹینسگ کو پروان چڑھائیں۔غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
عوام سے گزارش کی گئی ہےکہ انتہائی ضرورت کے تحت سفر شروع کرنے سے پہلے این ایچ ایم پی ٹریول ایڈوائزری http://beta.nhmp.gov.pk/TA/Public/ViewTravel.aspx، موٹروے ہمسفر ایپلیکیشن(NHMP Hamsafar)،
موٹروے پولیس ایف ایم 95 ریڈیو اور موٹروے ہیلپ لائن 130سے تازہ ترین صورتحال ضرور حاصل کریں۔

About Author

Leave A Reply