پاکستانی، یو اے ای میں رل گئے، 570 درہم والا ٹکٹ 2000 درہم تک بکنے لگا، سفارتخانہ خاموش تماشائی

0

ابوظہبی/اسلام آباد (ای این این ایس) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری پی، آئی، اے کی ٹکٹ کے حصول کیلئے رل گئے، 570 درھم کا ٹکٹ 1660 سے لیکر 2400 درھم تک فروخت کیا جارہا ہے۔
اس ضمن میں پاکستانی سفارت خانے اور حکومت کی خاموشی پر پاکستانی شہری سخت پریشانی اور اضطراب کی حالت میں مبتلا ہیں۔ابوظہبی میں پی آئی اے آفس کے سامنے لوگوں کی بڑی تعداد ٹکٹ لینے کے انتظار میں روزانہ خوار ہورہی ہے، جبکہ پی، آئی، اے آفس کے کھلنے اور بند ہونے کا کوئی شیڈول بھی نہیں بتایا جا رہا۔
یہاں پر موجودہ کورونا وبا کے باوجود لوگ سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہے۔ لوگوں کو حکومت سے شکایت ہے کہ عام حالات میں 570 درھم کا ملنے والا ٹکٹ مصیبت کی اس گھڑی میں 1660 سے لیکر 2400 درھم تک فروخت ہونے کا حکومت اور سفارتخانہ نوٹس کیوں نہیں لے رہا۔

About Author

Leave A Reply