وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں شہری ارشاد رانجھانی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا،واقعہ قانون کی بے خوفی کا نتیجہ نظرآرہاہے، آئی جی کو فون

0

کراچی(ای این این) وزیراعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ نے شہری ارشاد رانجھانی کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ نے  آئی جی سندھ کو فون کرکے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے کسی سینئر آفیسر سے انکوائری کرائیں۔

وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ اتنی ہمت کوئی کیسے کر سکتا ہے؟  یونین کائونسل چیئرمین رحیم شاہ نے مبینہ طور پر ارشاد رانجھانی کو سرے عام بازار میں قتل کیا۔ جائے وقوع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، پھر بھی کسی نے زخمی کو اسپتال منتقل نہیں کیا، ایسی کیا وجہ تھی؟

انہوں آئی جی سے استفسار کیا کہ پولیس واقع کے بعد کتنی دیر سے جائے وقوع پر پہنچی؟ کیا پولیس زخمی ارشاد کو اسپتال لے گئی؟اس واقع کے بعد اب تک کتنے مجرم گرفتار ہوئے ہیں؟ایف آئی آر کس کی مدیت میں درج کی گئی ہے اور کیا دفعات لگائی گئی ہیں؟وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ واقع قانون کی بے خوفی کا نتیجہ نظرآرہا ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟

About Author

Leave A Reply