واہی پاندھی:صحافی سمیت تین نوجوانوں کی لاشیں پانی سے برآمد

0

دادو (ای این این ایس) دادو کے نواحی علاقے واہی پاندھی کے تین نوجوان مبینہ طور پر مچھلی کا شکار کرتے ہوئے ڈوب گئے۔
ذرائع کے مطابق صحافی عبداللہ لاشاری، زاھد جمالی اور سجاد جمالی کھیر تھر پہاڑی سلسلے کے پاہیوالا گہرے پانی میں مچھلی مارتے ہوئے ڈوب گئے۔ وہ دو دن قبل گھر والوں کو مچھلی کا شکار کرنے کا بول کر چلے گئے تھے۔

پیر کے روز ان تینوں کی نعشیں پانی سے ملی ہیں۔ ان کی موت کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کوئی حتمی سبب سامنے آئیگا۔

About Author

Leave A Reply