نیو جتوئی یو سی کے وائس چیئرمین عطاء محمد چانڈیو کار کی ٹکر میں چل بسے

0

مورو (ای این این) مورو قومی شاھراھ درس بائی پاس پر تیز رفتار کار کے موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار یوسی نیو جتوئی کے وائیس چیئرمین عطاء محمد چانڈیو شدید زخمی ہو گئے، جن کو مورو اسپتال لایا گیا، جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ورثاء مورو اسپتال پہنچ گئے اور قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہو گیا، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

About Author

Leave A Reply