نیوجتوئی: کرکٹر سلیم پنہورکراچی میں انتقال کر گئے

0

مورو (ای این این ایس)کرکٹ کے آل رائونڈر، اسٹار کرکٹ کلب مٹھیانی کے رکن اور نیو جتوئی کے رہائشی سلیم پنہور انتقال کر گئے ہیں۔ وہ مورو میں اپنی گاڑی سے ایک گلی میں گذرتے ہوئے گیس لیکیج کی آگ سے 8 ماہ پہلے جھلس گئے تھے اور بڑے عرصہ تک علاج ہوتا رہا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وہ دوستوں میں بالنگ کے مخصوص انداز اور ہارڈ ہٹر کے طور پر مشہور تھے۔ ان کی عمر 40 کے قریب تھی۔

واضح رہے کہ سلیم کو کراچی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ منگل کی صبح انتقال کر گئے۔

دوسری جانب ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے والوں اور شہریوں نے محمد سلیم کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں اس واقع سے سبق سیکھنا چاہیے اور گیس لیکیج کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ کوئی قیمتی جان اس طرح ضائع نہ ہو۔

About Author

Leave A Reply