نوشہرہ: وین میں گیس سلنڈر دھماکہ، 3 جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

0

پشاور(ای این این)نوشہرہ کے علاقہ خیر آباد کے مقام پرپشاور سے خیرآباد مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے باعث وین میں بیٹھے متعدد مسافر جھلس گئے مسافروں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔
حادثہ وین میں لگے سی این جی سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس میں اب تک ایک نومولود بچے سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 13افراد شدیدجھلس گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے تین افراد جان بحق جبکہ 13 افراد جھلس گئے ہیں جس میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے جھلس جانے والے افراد قاضی میڈیکل کمپلیکس اور جان بحق افراد کو ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتلق کردیا ریسکیو ذرائع کے مطابق فلائنگ کوچ جہانگیر سے نظام پور کی طرف جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
پولیس تھانہ اکوڑہ خٹک کے ایس ایچ او سید اسماعیل شاہ کے مطابق زخمیوں میں 1۔لیاقت 60 پرسنٹ
2۔شازیب 80 پرسنٹ
3۔طفیل 80 پرسنٹ
4۔نور سید 2 پرسنٹ
5۔رومان آتا 50 پرسنٹ
6۔رفتون بی بی
7۔ریاض بی بی
8۔بخت مینہ بی بی اور
نوابزادہ شامل ہیں۔

About Author

Leave A Reply