نوشہرہ:جنونی نوجوان نے دوستی نہ رکھنے پر 12 سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد خودسوزی کرلی

0

پشاور رپورٹ: امجد علی) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے  سپین کانڑے زیارت کاکاصاحب میں مبینہ طور پر دوستی نہ کرنے پر مشتعل نوجوان نے والدہ اور پھوپھی کے سامنے 12 سالہ معصوم بچے کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا اور اس کے بعد اپنی کن پٹی پر فائر کرکے خودکشی کرلی ہے۔

 نوشہرہ  تھانہ نوشہرہ کلاں کے مطابق بارہ سالہ بچہ حبیب علی موقعہ پر جاں بحق جبکہ ملزم سلطنت خان  شدید تشویش ناک حالت میں   ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال نوشہرہ سے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

نوشہرہ تھانہ نوشہرہ کلاں کے مطابق زیارت کاکا صاحب کے نواحی علاقے سپین کانڑے میں انتہائی افسوس ناک واقعہ  میں سفاک ملزم سلطنت ولد معراج گل نے دوستی سے انکار پر مشتعل ہوکر ماں اور پھوپھی کے ساتھ دادی کے گھر سے واپسی پر کم سن بچے حبیب علی ولد نواز علی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا بعد میں خود پر بھی فائرنگ کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

رشتہ داروں کے مطابق ملزم سلطنت کافی عرصے سے معصوم بچے حبیب علی کو تنگ بھی کرتا تھا  اور زبردستی دوستی کرنے پر مجبور کرتا تھا جبکہ اس حوالے سے مقامی منتخب رکن کو آگاہ بھی کیا گیا، تاہم کوئی دم نہیں اٹھایا گیا۔

نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد حبیب علی کو قتل کرنے کے خلاف جاں بحق ملزم سلطنت خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About Author

Leave A Reply