نوشہرو فیروز میں عوامی شکایتی مرکز کا ڈی آئی جی کی جانب سے افتتاح، پولیس افسران کی تعریف

0

نوشہرو فیروز (ای این این) آئی جی پولیس سندھ سید کلیم امام کی جانب سے لوگوں کی شکایات کے خاتمے اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کو روکنے لیے نوشہرو فیروز میں قائم کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح ڈی آئی جی، شہید بینظیر آباد رینج، مظہر نواز شیخ نے کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز طارق ولایت، ایس ایس  پی تنویرتنیو، ڈی ایس پی کمپلینٹ سینٹر سعید احمد شیخ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی مظہر نواز نے بتایہ کہ ان شکایتی مراکز سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ نوشہرو فیروز میں 662 شکایات موصول ہوئی جن میں سے 633 افسران اور غلط شکایات کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری شکایات کا کمپوٹرائیزد رکارڈ رکھا جا رہا ہے تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ نوشہرو فیروز میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے، کیونکہ یہاں کے افسران ہر وقت چوکنہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ان شکایتی مراکز سے فائدہ حاصل کریں کیونکہ یہاں شکایات کا ازالہ مختصر وقت میں کیا جاتا ہے۔

About Author

Leave A Reply