نوشہروفیروز میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

0

نوشہروفیروز (ای این این ایس) ڈپٹی کمشنر بلال شاہد رائو اور ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی زیر قیادت یوم یکجہتی کشمیر کےسلسلے میں ایک ریلی ڈپٹی کمشنر آفیس سے جڈیشل کامپلیکس تک نکالی گئی۔
اس موقع پر تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔
اس موقع پر تعلیمی اداروں کے طلبا، شہریوں، صحافیوں اور ملازمین نے شرکت کی۔

About Author

Leave A Reply