نواب شاہ کے قریب کتے کو پتھر مارنے پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، 3 زخمی

0

 نواب شاہ(ای این این ایس) نواب شاہ کے قریب کھدہر پولیس تھانے کی حدود میں کتے کو پتھر مارنے کے معمولی بات پرمسلح افراد نے حملہ کر کے 30سالہ فرمان لیکھی اور35سالہ سعید لیکھی کو قتل کردیا، جبکہ تین افراد سخت زخمی ہوگئے، جنہیں پیپلز میڈیکل کالج اپستال داخل کرا دیا گیا۔

 فائرنگ کی اطلاع پر نواب شاہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور فائرنگ بند کراکے نعشیں تحویل میں لے کر پیپلز میڈیکل کالج و ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کراکے ورثاء کے حوالے کر دی۔

پولیس کے مطابق تصادم معمولی بات پر پیش آیا گزشتہ روزکچھ افراد افراد نے کتے کو پتھر مارہ تھا جس پر گدارو برادری کے افراد سخت مشتعل ہوئے اور جمعرات کی صبح مسلح افراد کے ہمراہ ان پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد قتل ہوگئے اور تین زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان گھر خالی کر کے فرار ہوگئے ۔

About Author

Leave A Reply