نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی، ملزمان پیش نہیں کیے گئے

0

کراچی (ای این این ایس) انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہفتہ کے روز ہوئی۔جس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سینٹرل جیل میں قید نقیب الله قتل کیس میں ملزمان کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیشی پر نہیں لایا جاسکا۔جس پر
عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا اور ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔
عدالت نے مزید سماعت 14 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف گواہوں نے بیان ریکارڈ کرانا تھا لیکن ملزمان کو پیش نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمر نے عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔
مقدمہ کے مدعی انتقال کر چکے ہیں۔ خیال رہے کہ راؤانوار و دیگر پولیس والوں نے نقیب اللہ و دیگر کو جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا تھا۔

About Author

Leave A Reply