نصیر آباد:ٹنڈو آدم سے تعلق رکھنے والے دو ہندو سمیت تین افراد قتل، ملزمان نے جیکب آباد کے رہائشی کا گلہ کاٹ دیا

0

 اوستا محمد (ای این این) ضلع نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے گوٹھ نذیر احمد منجھو کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے بھوسے کا کاروبار کرنے والے ایک کیمپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں  3  مزدور جانبحق ہوگئے۔

  پولیس ذرائع کے مطابق  جانبحق مزدروں کا تعلق ٹنڈو آدم سندھ کے ایک نواحی گاٶں سے ہے جن میں 2  ہندو مزدور   بھیل قبیلے کے افراد ہیں جن کی شناخت  ارجی اور گنگلی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تاہم  ایک مسلمان  میر ماچھی  بھی مقتولین میں شامل ۔یہ واقعہ منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود میں پیش آیا  ۔ ملزمان فرار ہو گئے۔

دوسری جانب جیکب آباد کے بروہی محلہ کے رہائشی ذوالفقار علی نامی شخص کو   کوئٹہ روڈ ڈیرہ اﷲیار  پر دن دھاڑے تین نامعلوم مسلح افراد نے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا۔

نوجوان کو قتل کرنے کے بعد ملزمان سرے عام موقع سے فرار ہو گئے ۔قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

About Author

Leave A Reply