نتھیا گلی جانے والی گاڑی کھاہی میں جا گری، ایک جاں بحق، 6 زخمی۔ بکوٹ نتھیاگلی روڈ برف باری سے بند

0

ایبٹ آباد(ای این این) ایبٹ آباد سے نتھیاگلی جانے  والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ کوہالہ کے حادثہ پیش آگیا ہے، جس کی نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے رہائشی خاندان کی  موٹر کار بگنوتر کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں عارف ولد محبوب الرحمٰن فوت ہوگیا اور 6 افراد زخمی ہوگئے جن کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

دوسری جانب  بارشوں اور برف باری سے سرکل بکوٹ سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد جانے والی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے، جبکہ بکوٹ نتھیاگلی روڈ شدید برف باری سے مکمل بند ہو گیا ہے۔ سرکل بکوٹ سے ایبٹ آباد جانے والے مسافروں کے لئے روٹ کوہالہ مظفر آباد مانسہرہ سے ہو کر ایبٹ آباد پہچنا ہوگا۔

About Author

Leave A Reply