نتھیا گلی: بکوٹ میں تنگ سڑک کے باعث گاڑی کھائی میں جاگری، 3 خواتین جاں بحق، 6 زخمی

0

بکوٹ(نویداکرم عباسی) یونین کونسل بکوٹ کے گاوں کھن کلاں سے نتھیا گلی جانے والی جیپ محلہ کوکلیا دکن سے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر گئی، تین افراد جان بحق اورچھ زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کھائی سے نکالا ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد پہنچایاگیا۔ کھن کلاں سے سواریاں لے کر ایبٹ آباد جانے والی بدقسمت جیپ نمبر8082 LHRکوکلیاں کے قریب سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر گئی، جس میں سوار ش زوجہ نصیرعباسی ع دختر نصیر عباسی سکنہ دکھن ب دختر تنویر سکنہ دکھن جانبحق ہو گئیں۔
جیپ ڈرائیور محمد حفیظ ولد بلور مسمات ی زوجہ تنویر سکنہ کھن کلاں شدید زخمی ہوئے جن کو ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا، جبکہ دیگر معمولی زخمیوں کو موچی ڈھارا اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
حادثہ سڑک تنگ ہو نے کے باعث پیش آیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی نذیر عباسی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یہ واقعہ مقامی ایم پی اے نزیر احمد عباسی کے آبائی گاؤں کھن کلاں میں پیش آیا جہاں نتھیاگلی بکوٹ روڈ سمیت تمام رابطہ سڑکیں بھی موت کا سفر کرنے پر عوام کو مجبور کرتی ہیں۔ اس علاقے میں آئے روز حادثات سے کئی جانیں ضائع اور متعدد عمر بھر کےلیے معذور ہوگئے ہیں۔

About Author

Leave A Reply