میڈیا سنسر شپ، برطرفیوں اور اشتہارات کی بندش کے خلاف پی ایف یو جے کا ملک گیر احتجاج

0

اسلام آباد/کراچی(ای این این)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی جانب سے ملک میں میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ، میڈیا ورکرز کی برطرفیوں سمیت اشتہارات کی بندش کے خلاف 9 اکتوبر کو صبح بارہ بجے سے تین بجے تک پورے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دینے کا اعلان کیا گیاہے۔

پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکریٹری لالا اسد پٹھان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے میں بتایا گیا ہے کہ  پی ایف یو جے کی ایف ای سی کے فیصلے کی روشنی میں صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ایوب جان سرھندی کی اپیل پر منگل کے روز  ملک بھر میں میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ، میڈیا ورکرز کی برطرفیوں سمیت حکومت کی جانب سے تمام چھوٹے بڑے اخبارات اور چینلز کو اشتہارات کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلیاں، مظاہرے اور دھرنے دیئے جائینگے۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سیف اسلام سیفی اور سیکریٹری فیضان حسین، ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر نوید عالم اور سیکریٹری ثاقب خان،  راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر مبارک زیب اور سیکریٹری علی رضا علوی،  گجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر عادل اکرم، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم حنیف اور سیکریٹری فیصل درانی کے مطابق احتجاجی مظاہرے کیے جائینگے۔

 فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر رشید اور سیکریٹری ندیم چودھری،  ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر رؤف مان اور سیکریٹری ملک صداقت،  بہاولپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر اے مجید گیل سیکریٹری اکرم ناصر،  رحیم یار خان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ملک عرفان اور سیکریٹری طارق محمود و دیگر کی جانب سے احتجاج کیا جائیگا۔

دوسری جانب سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر آصف ظہیر لودھی اور سیکریٹری امداد بوزدار، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر جے پرکاش مورانی اور سیکریٹری سعید افضال،  بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد اور سیکریٹری ایوب ترین، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی ودیگر  کے مطابق صحافیوں کے احتجاج میں سول سوسائٹی کے دیگر رہنما اور سیاسی شخصیات اظہار یکجہتی کے طور پر شرکت کرینگی۔

About Author

Leave A Reply