میرے ساتھ سپاہی جیسا برتاؤ کیا؟ وزیر داخلہ کی ڈی پی او کو گالی

0

اسلام آباد (ای این این ایس/م ڈ)
وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز علی شاہ کی گزشتہ ہفتے پنجاب کے علائقہ ننکانہ آمد پر برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں وفاقی وزیر داخلہ دوسرے راستے سے لے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او پر برس پڑے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) ننکانہ صاحب فیصل شہزاد پر غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مبینہ طور پر گاڑی سے اترتے ہی گالی دیکر اظہار برہمی کیا اور پوچھا کہ ’مجھے دوسرے راستے سے کیوں لے جایا گیا؟‘

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ایسا برتاؤ کیا گیا جیسے میں سپاہی ہوں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ این اے 118 ننکانہ صاحب 2 سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

About Author

Leave A Reply