مٹھیانی پولیس کا طالب علم پر تشدد، والدین کا احتجاج

0

مٹھیانی(ای این این ایس) مٹھیانی پولیس نے مبینہ طور پر دسویں جماعت کے طالب علم کو راشن لیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نعمان علی مشوری گھر سے کچھ دور دکان سے راشن لیکر لوٹ رہا تھا تو پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ گھر کے قریب جا رکا، جہاں پر ایک سپاہی نے اس پر لاٹھی سے تشدد کیا، جس سے اس کے جسم پر تشدد کے نشان ہو گئے۔
طالبعلم کے والد اور والدہ کے مطابق شام چار بجے بچہ موٹرسائیکل پر راشن لینے گیا تو پولیس نے اس پر تشدد کیا اور نہ رکنے کا بہانا بنایا۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply