مٹھیانی میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

0

مٹھیانی (ای این این ) مٹھیانی میں بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی۔

رائو طفیل احمد، نظیر احمد مستوئی و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ بڑے عرصہ سے مٹھیانی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہاں تک کہ اب محرم کا مہینہ بھی شروع ہوگیا لیکن اس کے باوجود بجلی گھنٹوں، گھنٹوں بند رہتی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرمی کے باوجود 8 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت لوگوں کو کنڈہ سسٹم پر جانے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے، کیونکہ جو بل آتے ہیں وہ بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی آنے اور جانے کا کوئی شیڈیول بھی نہیں۔

About Author

Leave A Reply