مٹھیانی میں بے امنی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، نعریبازی

0

مٹھیانی(رپورٹ: محسن حسن/ رانا اکرام/ای این این ایس) مٹھیانی شہر میں بے امنی باالخصوص گندم کے تاجر منور علی پنہور کے گودام پر ڈکیتی کے خلاف سماجی تنظیم مٹھیانی یوتھ کمیٹی کے اعلان پر دکاندار ایسوسی ایشن سمیت مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں و رہنماؤں کی جانب سے فیاض علی شیخ، لالا حسن، علی وقار شیخ، منصور احمد چغتائی، معراج سندھی، عاقب چانڈیو، رحمان سولنگی، زاہد مشوری کی سربراہی میں شہر کے جی ایم سید چوک پر احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کی گئی.

مظاھرین نے پولیس تھانے کے سامنے ہونے والی ڈکیتی اور پولیس کی بے بسی کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے شہریوں کو تحفظ فراھم کیا جائے۔

مظاھرے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جیک) کے عتیق الرحمٰن قریشی، غلام سرور راجپوت، امتیاز علی بھٹی، عمران چنہ رائو طفیل، زوار حسین چانڈيو سمیت شہر کے سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنان، وکلاء، اساتذہ، طلباء، دکانداروں، کاروباری افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہر میں بے امنی بڑھ رہی ہے، ڈکیتیاں روز کا معمول بنتی جارہی ہیں۔ انہوں نے خطاب آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد، ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم واپس کرائی جائے ورنہ روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائیگا۔

About Author

Leave A Reply