مٹھیانی میں بینظیر معاونت کارڈ کی تقسیم، ضلع بھر میں 800 اے ٹی ایم کارڈ دیے گئے، سیکریٹری الطاف بجارانی

0

نوشہروفیروز/مٹھیانی (ای این این ایس) صوبائی سیکریٹری سندھ زکواۃ و عشر،اوقاف اور مذہبی امور الطاف بجارانی نے ٹاؤن کمیٹی مٹھیانی میں 102 لوگوں میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے مالیت کے گزارہ الاؤنس کے کارڈ تقسیم کئے۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری الطاف بجارانی نے کہا کہ بینظیر معاونت کارڈ کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مستحقین کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کئے جارہے ہیں اور زکواۃ کی تقسیم میں بیوہ خواتین اور معذور افراد کو اولیت دی جارہی ہے۔
ضلع زکواۃ چیئرمین شکیل احمد خلیفہ نے بتایا کہ اب تک ضلع بھر میں 800 مستحقین میں اے ٹی ایم کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ ضلع کے مستحقین کی فہرست میں تقریباً 700 معذور افراد کے ناموں کا اندراج کیا گیا ہے۔
تقریب میں ضلعی زکوا ۃ کمیٹی کے رکن بڈھل ملک و دیگر نے بھی شرکت کی۔

About Author

Leave A Reply