مٹھیانی اسپتال میں بچی کو حراساں کرنے کا مقدمہ درج، دو ملزمان گرفتار

0

مٹھیانی (ای این این) مٹھیانی اسپتال میں ایک بچی (م) کو حراساں  کرنے کا مقدمہ میر حسن کی مدعیت میں تین ملزمان ڈسپینسر حامد شیخ، خان محمد ملک اور عبدالحکیم سولنگی کے خلاف مٹھیانی تھانہ پر درج کرلیا گیا۔
پولیس نے رات گئے چھاپے مار کر ملزمان کے تین قریبی رشتیداروں کو حراست میں لیا تھا، تاہم ملزم خان (جو کہ والنٹیئر کے طور پر کام کرتا تھا) کواور کریم کو گرفتار کیاگیا ہے، لیکن ممکنہ خطرے کے پیش نظر ملزمان کو ایس ایس پی کیپٹن (ر) طارق ولایت کی ہدایت پر نوشہروفیروز منتقل کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ہونے والے واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال پر دھاوا بول دیا تھا۔

رینجرز اور پولیس نے بعد ازاں حالات پر کنٹرول کیا تھا۔

About Author

Leave A Reply