منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کر دیا گیا،سامنہ کرینگے، منتقلی سے فرق نہیں پڑتا، زرداری

0

کراچی (ای این این) منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نےسابق صدر آصف علی  زرداری اور  ان کی ہمشیرہ ایم پی اے فریال تالپور سمیت دیگر کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے تمام ملزمان کی زر ضمانت بھی خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے نیب کی کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی اور تحریری فیصلے کے مطابق اب یے کیس اسلام آباد میں چلایا جائیگا۔درخواست پر فیصلہ آتے ہی انور مجید کے صاحبزادے گرفتاری کے خوف سے عدالت سے روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیس منتقلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم سامنے کرینگے اور فیصلہ ہماری قانونی ٹیم کریگی۔

زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائچ کا کہنا تھا کہ فیصلہ کا جائزہ لیکر لائحہ عمل طے کرینگے۔ ذرائع کے مطابق فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چئلنج کیا جائیگا۔

About Author

Leave A Reply