ملک بھر میں یوم عاشور: وزیر اعلیٰ سندھ جلوسوں میں موجود، آئی جی و کمشنر بھی ساتھ

0

کراچی(ای این این ایس) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی و دیگر کے ہمراہ نیو پریڈی اسٹریٹ لائینز ایریا پہنچ گئے، جہاں ماتمی جلوس کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام، کمشنر کراچی افتخار شلوانی و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کے لحاظ سے سندھ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ میں نے کوشش کی ہے کہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ منتظمین، انتظامیہ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے بہت محنت کی ہے۔
خطرات دونوں سرحدوں کی صورتحال کی وجہ سے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ مخصوص خطرات بھی تھے لیکن ہم نے فول پروف انتظامات کرنے کی کوشش کی ہے۔
عبدالرشید چنا،  میڈیاکنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وہ صوبہ بھر کے بڑے جلوسوں کی سکیورٹی کا خود جائزہ لینگے۔

مٹھیانی میں عزادار جلوس میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ یوم عاشور پر ملک بھرمیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کو یاد کرنے کے لیے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

لاکھوں عزادار حسینیت کے حق میں اور یزیدی قوتوں کے خلاف راستوں پر نکلے ہوئے ہیں۔
مومنین کی جانب سے یاحسین کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

About Author

Leave A Reply