مردان: لڑکی کو سوارہ کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

0

مردان(ای این این)مردان کے علائقہ  کاٹلنگ میں  بھائی کے کرتوتوں کی سزا بہن کو بھگتنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جبر پولیس نے 14 سالہ لڑکی کو سوارہ میں دینے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔پولیس نے   تین ملزمان مختیار، بختیار اور نثار  کوبھی  گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے  لڑکی کی والدہ  ثناء کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ جبکہ سورہ میں دی جانے والی لڑکی کو دارالامان منتقل کردیا گیا ہے۔ مقدمہ 23 نومبر کو اور کارروائی 25 نومبر کو عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ ایک عورت کے ساتھ جنسی تعلقات کی پاداش میں جرگہ نے اس شخص کی بہن ہو سورہ کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

About Author

Leave A Reply