مردان: قبرستان میں کھدائی کے دوران بدھا کے دو مجسمے برآمد

0

پشاور (رپورٹ: امجد علی) خیبرپختونخوا کے ضلع مردان تھانہ صدر کے علاقے شیخ یوسف کلی کے قبرستان سےبدھا کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ قبرکے لئے کھدائی کر رہے تھے کہ وہاں سے بدھا دور کے دو مجسمے نکل آئے۔

اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے مجسمے قبضے میں لے لئے۔

بعد ازاں مردان پولیس نے وہ دونوں مجسمے محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کردیئے۔

About Author

Leave A Reply