مردان: عید کی رات مہندی لینے جانے والی معصوم بچی حرا کی لاش برآمد

0

پشاور (ای این این ایس) خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں تھانہ صدر کے حدود میں 5دن قبل لاپتہ ہونے والی بچی کی  لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  اقراء عید کی رات مہندی خریدنے گھر سے نکلی تھی، لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئی۔

پولیس کے مطابق اقراء کی لاش گھر کے قریب گنے کے فصل سے ملی ہے اور  بچی کی لاش  ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ قتل کے محرکات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ مقتول بچی کا والد رحمت اللہ محنت و مزدوری کے لیے سعودی عرب میں  مقیم ہے۔آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔

About Author

Leave A Reply