لودھراں میں پتنگ اڑانے والے 12 سالہ بچے پر پولیس کانسٹیبل کا سرعام تشدد، اہلکار معطل

0

لودھراں(ای این این ایس) اور گالیاں ڈی پی او کا نوٹس معطل کرکے انکوائری کا حکم دیدیا. تفصیلات کے مطابق لودھراں شہر کے علاقے قاسم والا میں پتنگ اڑانے والے 12 سالہ بچے پر پولیس کانستکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھانہ سٹی لودھراں میں تعینات پولیس کانسٹیبل شبیر پتنگ اڑانے والے بچے پر سرعام تشدد کررہا ہے اور پولیس کانسٹیبل شبیر کو گالیاں دینے سے منع کرنے والے ہمسائے کو بھی حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو موجود ہونے کے باوجود پولیس کانسٹیبل کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تاحال پولیس تشدد کا شکار ہونے والے بچے کا بھی پتہ چلانے میں ناکام ہے۔

 ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً ایک ماہ پرانا لیکن قابل مذمت ہے۔ ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیکر کانسٹیبل شبیر کو معطل کردیا اور اس کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

رپورٹ آنے پر اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی -ڈی پی او عثمان اعجاز نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

About Author

Leave A Reply