لندی کوتل میں کرکٹ ٹورنامنٹ، شاھین شاہ آفریدی کی شرکت

0

(ضلع خیبر(ای این این
لنڈی کوتل تاتارہ گراؤنڈ پر 38واں سالانہ ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شمع کرکٹ کلب نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
لنڈی کوتل خیبر تاتارہ سپورٹس گراؤنڈ پر سالانہ 38واں ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شمع کرکٹ کلب اور قمبر الیون کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا. شمع کرکٹ کلب نے مقررہ 18اورز میں 208رنزبنائے جس کے جواب میں قمبر الیون کرکٹ کلب 176رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی، اسی طرح شمع کرکٹ کلب نے فائنل 36رنز سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

کرکٹ ٹورنمنٹ میں 42ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی تھے جبک دیگر مہمانوں میں سی ای او کرییٹو بلڈرز اور جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ضیاء الحق آفریدی سی ای او طاہر خان جماعت اسلامی کے مرادحسین آفریدی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی. فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے. اس موقع پر ٹورنامنٹ کے سپانسر سی ای او ضیاؤ الحق آفریدی نے ونر ٹیم کے لئے 1لاکھ روپے اور رنراپ ٹیم کے لئے 50ہزار روپے نقد دئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم اور لاہور قلندر کے کپتان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ضلع خیبر لنڈیکوتل کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اسی گراونڈ سے کھیل کا آغاز کر کے میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہوا لیکن بدقسمتی سے یہاں پر کھلاڑیوں کے لئے ابھی تک سپورٹس گراؤنڈ تعمیر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گی تاکہ یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رکھ سکیں اور کھلاڑیوں کی مشکلات میں کمی آئے اس موقع پر لنڈی کوتل تاتارہ سپورٹس گراؤنڈ کمیٹی شاہد رحیم. شب یار آفریدی. اور، ایران آفریدی نے کرکٹ ٹورنمنٹ میں انے والے مہمانوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سی اے او ضیاء الحق آفریدی اور دیگر مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

About Author

Leave A Reply