لاہور: پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ میں پہلانیا جگرلگانے کا  کامیاب آپریشن

0

 لاہور (ای این این) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔سرجن ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے رحیم یار خان کے 31 سالہ ندیم کا جگر ٹرانسپلانٹ کیا اور آپریشن ساڑھے 12 گھنٹے تک جاری رہا۔

اسپتال  انتظامیہ کے مطابق شہری ندیم کو اس کی اہلیہ کی بھانجی نے جگر دیا ہے جو موبائیل ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے۔ندیم کا بالکل مفت آپریشن کیا گیا۔

 وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کامیاب سرجری پر کہا کہ کامیاب آپریشن جگر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔

About Author

Leave A Reply