لاہور میں عامر مسیح کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کرکے ہلاک کرنے کی تصدیق

0

لاہور(ای این این ایس) لاہور میں پولیس تشدد سے عامر مسیح کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں تشدد کی تصدیق ہو گئی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں عامر مسیح کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عامر مسیح کے دونوں ہاتھوں اور پاؤں پر تشدد کے نشان تھے۔
عامر مسیح کی کمر اور بازو پر بھی تشدد کے نشانات تھے، جبکہ پسلیاں بھی ٹوٹی ہوئی تھیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق عامر پر کند آلے سے تشدد کیا گیا۔

About Author

Leave A Reply