لاہور: ماتمی جلوس کے دوران دوگروہوں میں تصادم، ایک دوسرے پر پتھراؤ، رینجرز نے حالات سنبھال لیے

0

لاہور(ای این این ایس) لاہور کے مضافات میں واقع تھانہ چوکی چوہنگ کی حدود میں ماتمی جلوس پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آنے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیر کی شام جب ماتمی جلوس گذر رہا تھا تو کچھ شرپسند عناصر نے گھروں کی چھتوں پرسے اینٹوں، روڑوں سے حملہ کردیا۔
حملے میں کچھ افراد زخمی ہوئے اور اس کے بعد ماتمی جلوس میں شامل افراد نے بھی جوابی حملہ کردیا، جس میں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب فائرنگ کی بھی اطلاعات جیسے گرم ہوئی تو رینجرز کی بھاری نفری نے علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔
رینجرز سے آنے جانے والے راستے بند کردیے اور دونوں گروہوں کے سرکردہ افراد سے مذاکرات کرکے بہت بڑی خونریزی کو روک دیا، تاہم میڈیا کو کوریج سے دور رکھا گیا۔
دریں اثناء زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں پر ان کو طبی امداد کے بعد روانا کر دیا گیا، تاہم کچھ کا علاج جاری تھا۔

About Author

Leave A Reply