فیصل آباد: 12 سالہ بادل مسیح بدترین تشدد اور جنسی زیادتی کے بعد جانبحق

0

فیصل آباد(ای این این ایس) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پرجنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد 12 سالہ لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق رشید آباد گلی نمبر دو کے رہائشی شہزاد مسیح کا 12سالہ بیٹا بادل چک نمبر 123ج ب سدھو پورہ میں کباڑ کی دکان پر ڈیلی ویجز پر کام کرتا تھا۔
گزشتہ روز وہ شدید زخمی حالت میں گھر پہنچایا گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہوگیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بادل کو آہنی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جب کہ میڈیکل رپورٹ میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے مقتول بادل کے والد کی رپورٹ پر کباڑ کی دکان کے مالک عرفان اور اس کے بھائی اکرام کے خلاف قتل اور جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقدمہ کے اندراج میں تاخیر اور ملزموں کی فوری گرفتاری نہ کرنے پر مقتول کے لواحقین نے تھانہ غلام محمد آباد پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا، تاہم اعلیٰ پولیس حکام کے ساتھ مذاکرات اور ملزمان کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

About Author

Leave A Reply