غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد:سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افسران کی نشاندہی کا کام شروع، تبادلوں کی تیاری

0

  اسلام آباد(رپورٹ: لالا حسن)الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کو شفاف اور غیرجانبداد بنانے کے لیے ملک بھر میں افسران کے تبادلوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مرحلہ وار افسران کے تبادلے کیے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جی پولیس تبدیل کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں الیکشن کمیشن میں افسران کی سیاسی وفاداریاں پرکھنے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹریز کو افسران کی فہرستوں پر خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چاروں صوبوں سے گریڈ 18 سے 22 تک کے افسران کی فہرستیں طلب کی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے نیچے کے افسران کے تبادلوں کے لیے بھی چیف سیکرٹریز کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید بتایہ گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نئی تعیناتیوں کے لیے افسران کی فہرستیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فراہم کرے گا اور اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں جس کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرائے جارہے ہیں۔

About Author

Leave A Reply