غلام نبی میمن کراچی پولیس چیف تعینات

0

 کراچی(رپورٹ: لالا حسن پٹھان/ ای این این) سندھ کے دارالحکومت کراچی پولیس کے سربراہ کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی پولیس کے چیف عمران یعقوب منہاس کو اب ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لگادیا گیا ہے جب کہ غلام نبی میمن کو ایک بار پھر کراچی پولیس چیف مقرر کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جاویداوڈھو کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی غلام نبی میمن کراچی پولیس چیف کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں اور ان کا گزشتہ سال مئی میں تبادلہ کرکے عمران یعقوب کو ان کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ غلام نبی میمن ایک سیریس و سینسبل افسر کے طور جانے جاتے ہیں۔

About Author

Leave A Reply