عورت کے ساتھ موٹر وے پر زیادتی کے خلاف سکرنڈ میں احتجاج

0

سکرنڈ(رپورٹ: گل محمد لغاری/ ای این این ایس) لاہور کے قریب موٹر وے پر ایک عورت کو اپنے بچوں کے سامنے جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف قاضی سرفراز میمن چوک سکرنڈ میں ریلی نکالی گئی۔
ریلی کو خطاب کرتے ہوئے سکرنڈ پریس کلب کے صدر محمد صدیق منگیو نے کہا کہ معاشرہ بھوک اور افلاس سے تو چل سکتا ہے، لیکن ناانصافی سے کبھی نہیں چل سکتا۔ انسان دوست فورم کے چیئرمین نوردین کیریو نے کہا عورت سے ناانصافی کرنے والوں کو پھانسی دی جائے۔
سینئر صحافی و کالم نگار قاضی جاوید سنائی نے کہا کہ ہمارے صوبے سندھ میں زینب کے قتل پر بھی حساس مند لوگ احتجاج کرتے ہیں کیونکہ ہم تینوں صوبوں کا درد سمجھتے ہیں مگر تینوں صوبے سندھ کے درد پہ کوئی آواز نہیں اٹھاتے ہیں۔
خیر محمد چنہ، ہمدرد سپورٹ پروگرام کے مجید عباسی، الخدمت فاؤنڈیشن سکرنڈ کے راشد مکرم، نیاز لاشاری اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے لاہور واقعے کی سخت الفاظ سے مذمت کی۔

About Author

Leave A Reply