عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کا حلف لے لیا

0

اسلام آباد(رپورٹ: لالا حسن) عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کے طور پرحلف اٹھا لیا ہے۔ ایوان صدر میں ممنون حسین  صدر پاکستان نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سیاسی و فوجی قیادت بھی شریک تھی۔کرکٹ کے عظیم کھلاڑی عمران خان نے 22 سال قبل سیاست کا آغاز کیا اور دنیا کے واحد کرکٹر ہیں جو وزیر اعظم کے منسب تک پہنچے ہیں۔

:جھلکیاں

ترانے اور تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا۔

شاہزین بگٹی سمیت تمام مہمان قومی ترانہ پر کھڑے ہوگئے۔

خاتون اول بشریٰ مانیکا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

عمران خان نے حلف سے پہلے اپنی سائیڈ والی جیب سے چشمہ نکالا جو مشکل سے باہر آیا تو مہمان دیکھ کر  مسکراتے رہے۔

حلف میں عربی اور اردو الفاظ کی ادائگی میں عمران خان کو مشکلات کا سامنا۔

 بھارتی سابق کھلاڑی نوجوت سدھو کے ساتھ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصاحفہ کیا۔

عمران خان تقریب میں دیر سے پہنچے، کیونکہ تقریب 9:30 صبح ہونا تھا۔

عمران خان نے تقریب کے لیے صرف چائے بسکٹ کا حکم دیا جسے مانا گیا۔

عمران خان نے ایک دو بار چھت کے طرف دیکھا ۔

بلاول بھٹو اور شہباز شریف دعوت کے باوجود شریک نہیں ہوئے۔

 پی ٹی آئی قیادت اسد عمر، جہانگیر ترین ڈاکٹر عارف علوی، فواد چوہدری، جے ڈی اے کی فمہیدہ مرزا و دیگر شریک تھے۔

About Author

Leave A Reply