عرب امارات میں مقیم وزیرستان کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے گھر پر دستی بم سے حملہ

0

وانا(ای این این ایس) ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے لنڈی ڈوگ میں سوشل میڈیا پر متحرک احسان المعروف کوچائی لیوانائی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق احسان اللہ وزیرالمعروف کوچائی لیوانائی جوکہ سوشل میڈیا پر پشتونوں کے حقوق کیلئے انتہائی متحرک ہے اور عرصے سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے۔ جمع کی شام اس کے گھر پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرینیڈ پھینکے جن میں سے ایک زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا، جبکہ دوسرا دستی بم نہ پھٹ سکا، تاہم اس دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز سن کر دور دور سے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور انتہائی غم وغصہ کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ایس ایچ او علی محمد کا کہنا تھا کہ ایک گرینیڈ پھٹ گیاتھا، جبکہ دوسرا پھٹ نہ سکا۔
دستی بم قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

About Author

Leave A Reply