عارف والا دلہن تیار کروانے کے بہانے بیوٹیشن لڑکی کے ساتھ ڈیرے پر اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

0

عارف والا (رپورٹ: عابدحسین مہدی) دلہن تیار کروانے کے بہانےبیوٹیشن لڑکی کو اپنے ڈیرے پر لےجاکر ملزمان کی اسلحہ کے زور پرلڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔
دوران زیادتی ملزمان وڈیو بھی بناتے رہے۔کسی کو بتایا تووڈیو سوشل میڈیاپراپلوڈ کردیں گے۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی۔ پولیس نے 2نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ عارف والاکے محلہ مظفرآباد کی رہائشی بیوٹیشن لڑکی سے دلہن کا میک اپ کروانے کے بہانے ملزمان کی لڑکی کو اپنےمکان پر لے جاکراسلحہ کے زور پر جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر اجتماعی زیادتی کی گئی۔ ملزمان دوران زیادتی لڑکی کی وڈیو بھی بناتے رہے۔جملہ ملزمان نے لڑکی کے بھائی کومکان کے ملحقہ ڈیرہ پر لےجاکر کمرے میں بند کیے رکھا۔ملزمان لڑکی کو دھمکیاں دیتے رہے کہ اگر تم نے یا تمہارے بھائی نے کسی کو بتایا تو تمہاری وڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردینگے۔راناشبیر اور وحید بھٹی نامی دو نامزد اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

About Author

Leave A Reply