ضلع بولان کے گاؤں سردارامین اللہ خان بلیدی میں 200سے زائد افراد سیلابی پانی میں محصور، غذائی قلت، میاں بیوی جاں بحق

0

اوستا محمد(ای این این)بلوچستان کے ضلع بولان میں بھاگ کے علاقے گوٹھ سردارامین اللہ خان بلیدی میں دوسوسے زائد افرادجن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ،کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ،بھوک اور پیاس کی شدت سے میاں بیوی جان کی بازی ہارگئے۔

 چاروں طرف سے سیلابی پانی میں محصوران افراد کاگذشتہ تین روز سے زمینی رابطہ منقطع ہے،اگر فوری طور پر انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل نہ کیا گیا تو خدانخواستہ کوئی بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

دوسری جانب  پی ٹی آئی کے رہنماء اور ممتاز سیاسی وقبائلی شخصیت سردار امین اللہ خان بلیدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھاگ شہر سے تقریباً24کلومیٹر فاصلے پر یونین کونسل محرم میں واقع ان کے گاؤں میں حاجی عبدالخالق اور ان کی اہلیہ بھوک اور پیاس کی شدت سے جان کی بازی ہاربیٹھے ہیں۔

چاروں طرف سے سیلابی پانی میں محصورتقریباً250افراد کی زندگیاں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے داؤ پرلگی ہوئی ہیں،انہوں نے حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی وزیرداخلہ،کورکمانڈر اور کمشنرنصیرآباد سے ان افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

About Author

Leave A Reply