صوابی پولیس نے اشتہاری کو گرفتار کر لیا

0

صوابی (ای این این)تھانہ صوابی پولیس نے اشتہاری ملزم فضل حیات کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے 2عدد ہینڈگرنیڈ،ایک عدد کلاشنکوف سمیت درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔

اشتہاری ملزم فضل حیات ولد جانس خان پولیس کو کئی ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق  مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ کے دوران اشتہاری ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کی  جبکہ پولیس کی حکمت عملی سے اشتہاری کو قابو کر لیا گیا۔

ایس ایچ او صوابی منصف  خان نے پریس کانفرنس میں بتایہ کی اشتہاری کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔

About Author

Leave A Reply